جنوبی افریقہ سیریز پاکستان کیلئے اچھی ہوگی، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ سیریز پاکستان  کے لیے اچھی ثابت ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انجری کے باعث بینچ پر بیٹھنا مشکل ہوتا ہے تاہم اب انہوں نے  پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ کورونا کے حالات میں کھیلنا مشکل ہوتا ہے لیکن جنوبی افریقہ سیریز پاکستان کے  لیے اچھی ہوگی۔

انہوں نے کہا جنوبی افریقہ سیریز کے لیے ابھی چیف سلیکٹر سے بات نہیں ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا  کہ حفیظ بھائی سینئر کھلاڑی ہیں ہم ان سے سیکھتے ہیں  لیکن نیوزی لینڈ میں حفیظ بھائی کو ٹیسٹ کھلانے کے لیے کوئی بات نہیں ہوئی۔

محمد عامر سے متعلق  بابر اعظم نے کہا کہ  انہیں پرفارمنس نہ ہونے کے باعث نیوزی لینڈ سیریز میں  آرام دیا گیا،۔پرفارمنس ہوگی تو سلیکٹرز انہیں دیکھیں گے۔

اپوزیشن جان لے بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہوسکتی، وزیراعلی پنجاب

وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کوریلیف دینے کے ہرممکن اقدام کریں گے، اپوزیشن جان لے بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہوسکتی۔

، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی، ملاقات میں گندم، آٹے کے اسٹاک و قیمتوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان نے وزیراعلی پنجاب کوگندم صورتحال اورمحکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

وزیراعلی پنجاب نے ننے گندم و آٹے کے اسٹاک و نرخوں پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا پنجاب واحدصوبہ ہے جہاں 20کلو آٹےکاتھیلا مقرر ہ نرخوں پردستیاب ہے ،اپوزیشن کامنفی کردارافسوسناک ہے، اپوزیشن جان لے بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہوسکتی۔

حکومت کےبروقت فیصلوں سےآٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کوریلیف دینے کے ہرممکن اقدام کریں گے، عوام کوریلیف دیناہماری مشترکہ ذمہ داری ہےاورفرض بھی، کسی کوصوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔

اپوزیشن کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، پی ڈی ایم مسترد اورمایوس عناصر کا غیرفطری اتحاد ہے، اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کویکسر فراموش کیا، قوم کا پیسہ لوٹنے والے عوام کوگمراہ نہیں کر سکتے۔

عوام باشعور اورکرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کامنفی کردارافسوسناک ہے، اپوزیشن جان لے بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہوسکتی۔

صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہمارے اقدامات سے صوبے میں آٹے کی قیمت مستحکم ہوئی ، محکمہ خوراک آٹےکی مناسب فراہمی ہر قیمت پریقینی بنا رہاہے۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا پی ڈی ایم کی منفی سیاست دفن ہو چکی ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے نہ پروگرام ، ٹولے کو انتشار کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔

خواجہ سعد کیخلاف مہنگے انجن خریدنے کی انکوائری بند کرنے کی سفارش

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف مہنگے داموں ریلوے انجن خریدے جانے کی انکوائری بند کرنےکی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف انکوائری بند کرنے کے لیے ڈی جی نیب لاہور نے تفتیشی ٹیم کی سفارش چیئرمین نیب کوبھجوادی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین نیب انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دیں گے۔

کرونا کی تیزی سے پھیلنے والی تیسری قسم جاپان میں سامنے آگئی

 دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 9کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے،ویکیسن بھی تیار ہوچکی ہے اور مختلف ممالک میں اس کا باقاعدہ استعمال شروع ہو چکا ہے۔تاہم کورونا وائرس کی دوسری قسم کے بعد ایک ماہ کے دوران اب وائرس کی تیسری قسم بھی سامنے آگئی ہے۔

جاپانی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کی یہ نئی قسم ان افراد میں دریافت ہوئی، جو برازیل سے آئے تھے، جبکہ یہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والی اقسام سے مختلف ہے۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق جاپان میں کورونا کی نئی قسم 40 سال سے زائد عمر کے ایک مرد، 30 سال سے زائد عمر کی ایک خاتون اور 2 نوجوانوں (ایک لڑکا اور ایک لڑکی) میں ایئرپورٹ پر کیے جانے والے ٹیسٹوں میں دریافت ہوئی۔

دوسری جانب دنیا میں تیل کے دوسرے بڑے صارف چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافے اور یورپ میں نقل و حرکت کو محدو کیے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل کی قیمت فی بیرل ایک ڈالر گر گئی۔برینٹ کروڈ خام تیل ایک ڈالر کمی کے بعد 55الر کا ہوگیا جبکہ امریکی تیل ایک ڈالر کمی کے بعد 51.80ڈالر کا ہوگیا ۔

 ادھر امریکا میں کورونا سےمزید ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک لاکھ 24ہزار نئے کیسز سامنے آگئے ۔ فرانس کے ماہرین وبائی امراض اور حکومتی مشیروں نے تجویز دی ہے کہ برطانیہ کے ساتھ سرحد بند کر پر غور کرنا چاہیے کیونکہ وہاں کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔

سائنٹفک کونسل کے ایک رکن نے کہا کہ فرانس کو مارچ کے اختتام پر اپنے ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ شہریوں کو ویکسین کی ضرورت ہے اور جون کے آخر تک ڈھائی کروڑ سے تین کروڑ لوگوں کو ویکسین کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے کورونا کے کیسز بڑھنے پر ملک بھر میں سفری پابندی اور دارالحکومت اور پانچ ریاستوں میں 14 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم ،آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات سازشیں ناکام بنانے کا عزم

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس  میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مچھ واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور مچھ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات چیت ہوئی اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھی گفتگو کی گئی۔

پی ڈی ایم پنڈی آ ئی تو چائے پلائیں گے،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی،اگر وہ آئے تو چائے پلائیں گے۔  

جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ الزامات کےمعاملےمیں نہیں پڑنا چاہتےاور نہ پڑیں گے، فوج پرلگائےگئےالزامات میں کوئی وزن نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ الزامات پر تشویش ضرورہے لیکن فوج کا مورال اپنی جگہ پر قائم ہے، الیکشن کے وقت پاک فوج سےمدد مانگی گئی جو دی گئی۔ فوج حکومت کا ذیلی ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج سے متعلق جو بات کی گئی حکومت نے بہتر اندازمیں اس کا جواب دیا، فوج سیاست سے دور رہنا چاہتی ہے، پاک فوج کو سیاسی معاملات میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، پاک فوج کا کسی سے بیک ڈوررابطہ نہیں ہے۔

جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاک فوج بھارتی عزائم کو  ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہے۔  ملکی مجموعی صورتحال پر سب کو آگاہی دینا چاہتے ہیں۔ رواں سال کورونا، معیشت اور سیکیورٹی مسائل کا سامنا رہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت تمام ممالک سے پاکستان کےاچھے تعلقات ہیں، پاکستان اور افغانستان سرحد پر باڑ لگانے میں بھی ہم نے قربانیاں دی ہیں، پاک افغان سرحد پر باڑحکومت کی درخواست پر لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان پرامن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو، گزشتہ 10 سال ہر لحاظ سے چیلنجز والے ثابت ہوئے، گزشتہ دہائی سے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کیے گئے،چیلنجز کے باوجود متحد ہو کر مشکلات کا مقابلہ کیا،  بھارت کے مذموم عزائم کی نشاندہی کی اورمقابلہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خطرات اندرونی ہوں یا بیرونی ہمیشہ حقائق کے ذریعے ان کی نشاندہی کی اور مقابلہ کیا۔ داعش پاکستا ن میں منظم نہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن سے سیکیورٹی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہوئی، امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی اور خود کش حملوں پر قابو پایا گیا، خودکش حملوں میں 97 فیصد واضح کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اغوا برائے تاوان میں 98 فیصد کمی آئی، کراچی میں دہشت گردی میں 95 فیصد کمی آئی جبکہ 18 ہزارسے زائد دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ مشرقی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہواہے، بھارتی افواج دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، بھارتی افواج کو جوابی کارروائی میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ 70 سے زائد ممالک کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کی گئیں، فیک این جی او ز کے ذریعے پاکستان کے خلاف سیمنارز کیے گئے، پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کیے ہیں۔ بھارت کے خلاف ای یوڈس انفارمیشن لیب کے ذریعے شواہد سامنے آچکے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، بلوچستان میں 199 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں 883 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے کورونا پر بڑی کامیابی سے قابو پایا، این سی او سی کے ماتحت کورونا سے نمٹنے کےلیے اقدامات کیے، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کورونا سے نمنٹے کےلیے آگاہی پر میڈیا نےبہترین کردار ادا کیا، انہوں نے دہشت گردی اور بھارتی سازشیں بےنقاب کرنے پر میڈیا کو خراج تحسین پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ رواں ہفتے کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔  بلوچستان میں ایف سی استعداد میں اضافہ کیا گیا۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے گزشتہ برس اگست میں اعلان کیا تھا کہ وہ جنوری میں والدین بننے والے ہیں اور اب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر جاری ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر دی۔

انہوں نے لکھا کہ ‘ہم آپ سے شیئر کرتے ہوئے بہت زیادہ خوش ہیں کہ آج (11 جنوری کو) ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے’۔

ویرات کوہلی نے لکھا کہ ہم آپ کی محبت، دعاؤں اور نیک خواہشات پر آپ سب کی محبت شکرگزار ہیں۔

چین میں کورونا کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گرگئی

دنیا میں تیل کے دوسرے بڑے صارف چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ اور یورپ میں نقل و حرکت کو محدو کیے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل کی قیمت فی بیرل ایک ڈالر گر گئی۔

خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برینٹ آئل کی قیمت میں سیشن کی کم تر سطح ایک ڈالر سے 54.99 ڈالر تک گرجانے کے بعد 55.21 فی بیرل پر 78 سینٹ یا 1.4 فیصد کمی آئی۔

امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) بھی 51.80 ڈالر فی بیرل 44 سینٹ یا اعشاریہ 8 فیصد گرگیا، ڈبلیو ٹی آئی جمعے کو سال بھر میں بلند تر سطح تک پہنچ گیا تھا۔

ایکسی کے چیف گلول مارکیٹ اسٹریٹجسٹ اسٹیفن اینیز کا کہنا تھا کہ ‘ایشیا میں کورونا وائرس کے بادل دوبارہ چھا رہے ہیں، چین کے صوبے ہیبے میں ایک کروڑ 10 لاکھ افراد لاک ڈاؤن میں ہیں اور غیریقینی حالات ہیں، جس کے نتیجے میں منافع میں کمی آئی ہے’۔

چین کے حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں 5 ماہ میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اسی طرح بیجنگ کے قریبی صوبے ہیبے میں بھی نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت شینیاژوانگ نئے کیسز کا مرکز ہے اور یہاں لاک ڈاؤن کر دیا گیا جس کے بعد شہریوں اور گاڑیوں کو بھی باہر جانے سے روک دیا گیا ہے تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔

آکسفورڈ انڈیکس کے مطابق یورپ کے اکثر ممالک میں سخت پابندیاں عائد ہیں جہاں سفری پابندیوں کے ساتھ ساتھ اسکول اوr دفاتر بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

تجزیہ کار ایڈورڈ مویا کا کہنا تھا کہ ‘سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا بیان کہ ان کے ملک کا مستقبل تیل سے ہٹ کر ہے اور عراق فروری میں ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمت میں اضافہ کرنے کے بعد برینٹ آئل دباؤ کا شکار ہے’۔

محمد بن سلمان نے گزشتہ روز نیوم سٹی کو کارن سے پاک بنانے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا جو 500 ارب ڈالر کے فلیگ شپ کاروباری زون کا بنیادی تعمیراتی منصوبہ ہے۔

اس منصوبے کا مقصد تیل فروخت کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک سعودی عرب کی معیشت کو وسعت دینا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کی ایک وجہ امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی جانب سے رواں ہفتے کورونا کے نئے وائرس سے متعلق اقدامات کے کھربوں ڈالر کے متوقع اعلان بھی ہے جس کا اکثر حصہ قرضوں پر مشتمل ہوگا۔

سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ فروری اور مارچ میں رضاکارانہ طور پر تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل میں کمی کی جائے گی جو تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ممالک کی جانب سے نئے لاک ڈاؤن کے دوران پیدوار کو مستحکم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے اس اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں کو بڑی حد تک مدد ملی تھی۔

پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف

آج پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کا آغاز ہونے جارہاہے,وزیر اعظم عمران خان  اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ادائیگی نظام “راست” کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

راست نظام معاشرے کے ناقص طبقات کو باضابطہ معیشت میں شامل کرنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کا حصہ ہے۔ اس نظام سے محفوظ ، موثر اور شفاف مالی لین دین قابل عمل ہوگا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق ، راست پاکستان کا پہلا فوری ادائیگی کا نظام ہے, جو افراد ، کاروبار اور سرکاری اداروں کے مابین اختتامی ڈیجیٹل ادائیگی کو فوری طور پر قابل بنائے گا۔

جدید ترین پاکستان کا تیز تر ادائیگی سسٹم چھوٹے وقت کی خوردہ ادائیگیوں کو حقیقی وقت میں طے کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا جبکہ بیک وقت مالیاتی صنعت کے تمام افراد کو ایک سستی اور عالمی رسائی بشمول بینکوں اور فن ٹیکس کو فراہم کرے گا۔

پاکستان میں متعدد وجوہات کی بناء پر الیکٹرانک لین دین کا استعمال کم ہے, جن میں کم بینکاری دخول ، اعتماد کی کمی اور ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہی ، محدود انٹرآپریبلٹی ، مشکل رسانی اور لین دین کی اعلی لاگت شامل ہیں۔

پاکستان کا ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ سسٹم (آر ٹی جی ایس) صرف بڑی قیمت اور کارپوریٹ لین دین کے لئے فوری ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

راست یعنی پاکستان کا فوری ادائیگی کا نظام ، خوردہ ادائیگی کے معاملات میں بڑی عمدہ کارکردگی کے ساتھ سہولت فراہم کرے گا۔

ڈیجیٹل ادائیگیوں میں آج پاکستان کے 100 بلین ڈالر کے لین دین کا صرف 0.2 فیصد حصہ ہے ، جبکہ ہم مرتبہ ممالک میں ڈیجیٹل لین دین کا حصہ 1.5٪ سے 7٪ تک ہے۔ بنیادی طور پر راست نظام سے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے۔

راست کے فیچرز درج ذیل ہیں
فوری ادائیگی:رئیل ٹائم ڈیجیٹل ادائیگی ممکن ہوگی پھر چاہے عام افراد ، تاجر ، کاروباری اداروں اور سرکاری ادارے ہوں۔

اختتامی صارفین کے لئے بغیر کسی ٹرانزیکشن لاگت کے اخراجات یعنی تمام معاشی و اقتصادی پس منظر کے صارفین کو ختم کرنے کے لئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو سستا کرنے کے لئے، قیمت کو بحالی لاگت کی قیمت کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مکمل شعبے میں انٹرآپریبلٹی: راست تمام مالیاتی اداروں کو کسی بھی مالی ادارے کے صارفین کے لئے کسی بھی چینل میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے قابل رسائی بنانے کے ذریعے ، کسی بھی چینل میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو قابل رسائی بناتے ہوئے ، بنیادی انفراسٹرکچر کے لئے ایک لنک کے  بغیر کسی رکاوٹ کے ایک دوسرے سے متصل ہونے کی اجازت دے گا۔

کسٹمر مرکوز جدید مصنوعات / خدمات: راست جدید ٹیکنالوجی کے معیارات پر بنایا جائے گا ، جس سے مالیاتی اداروں کو جدید اور صارف دوست ڈیجیٹل ادائیگی کی مصنوعات اور خدمات تیار کرنے کی اجازت ملے گی (جیسے فون نمبر / ای میل کے ذریعے ادائیگی)۔

قابل اعتماد اور بہتر سیکیورٹی: راست سے ادائیگی کا نظام زیادہ محفوظ ہوگا ، اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ہر ٹرانزیکشن کی ادائیگی کنندہ کےاختیار میں ہے ، اور اعداد و شمار کے تحفظ کی بہتر خدمات کی پیش کش کی جائے گی۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کورونا سے پاک قرار دے دیا ، تمام پابندیاں ختم

نیوزی لینڈ نے ایک بار پھر کورونا وائرس کو شکست دے دی, نیوزی لینڈ کو کورونا سے پاک قرار دے دیا,تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

کورونا کے کسی بھی فعال کیسز کی اطلاع نہ ملنے کے بعد نیوزی لینڈ نے ملک سے تمام کورونا وائرس پر پابندی ختم کردی ہے۔ اب پابندی کے اعتبار سے نیوزی لینڈ چار درجے سے ایک درجے کی طرف چلا گیا ۔

نئے قوانین کے تحت ، سماجی دوری کی ضرورت نہیں ہے اور عوامی اجتماعات بھی محدود نہ رہے ہیں ، لیکن سرحدیں غیر ملکیوں کے لئے بند ہیں۔

نیوزی لینڈ میں دو ہفتوں سے زیادہ عرصہ سے کوئی نیا کووڈ 19 کا کیس سامنے نہیں آیا۔ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اس لمحے کو انجوائے کیا کہ جب انہیں بتایا گیا کہ ملک میں اب وائرس کا کوئی فعال کیس سامنے نہیں آیا۔

جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ اب ہم ایک محفوظ اور مضبوط پوزیشن میں ہیں ، ‘شکریہ ، نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ پہلی بار 25 مارچ کو لاک ڈاؤن میں گیا ، چار مرحلوں پر مشتمل نظام مرتب کیا اور چوتھے درجے پر چلا ، جہاں زیادہ تر کاروبار بند تھے ، اسکول بند تھے اور لوگوں کوگھروں میں رہنے کو کہا تھا۔ پانچ ہفتوں سے زیادہ کے بعد ، یہ اپریل میں تین درجے کی طرف چلا گیا ، جس سے کھانے کی دکانوں اور کچھ غیر ضروری کاروبار کو دوبارہ کھولنے کا موقع ملا۔

ملکی سرحدیں غیر ملکی مسافروں کے لئے بند رہیں ، نیوزی لینڈ کے باشندے بیرون ملک سے آنے والے 14 دن قرنطینہ میں رہیں گی۔ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس سے بائیس اموات اور دو ہزاردو سو بائیس اموات ہوچکی ہیں

نیوزی لینڈ نے اس سے پہلے بھی کورونا وائرس کو شکست دی تھی، لیکن کچھ عرصے بعد کرونا کیسز دوبارہ سامنے آ گئے تھے