ہمیں کشمیریوں کے کرب کا احساس ہے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں کشمیریوں کے کرب کا احساس ہے، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم کا موقف ایک ہی ہے، سیاسی قیادت کو کشمیر کے مسئلے پر ہاتھ ملانے کی دعوت دیتے ہیں۔

سینیٹ آف پاکستان میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کشمیریوں کو متفقہ پیغام جانا چاہیے، ہمیں احساس ہے کشمیری کرب کی زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی حقوق سلب ہونے کے باوجود ان کی آواز بلند کرنے کی کوشش جاری ہے، بھارت نے جو ظلم برپا کیا اس کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے نہیں ٹوٹے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر آج دہلی سے جتنا نالاں ہے 72سال میں نہیں تھا، مخلوط حکومتوں میں شامل رہنے والے آج دہلی سرکاری سے کنارہ کش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو پیغام جانا چاہیے حق خودارادیت کی تحریک میں ہم حصہ دار ہیں، پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کی وکالت کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کے کچھ ارکان اپنے جذبات سے کشمیریوں کے اندر مایوسی پھیلاتے ہیں، سیاسی مقاصد حاصل کرنے کےلیے سیاسی دکان چمکاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے قائم رکھنے کے لیے سب قائدین سے گزارش کی، اپوزیشن رہنماؤں کو اپنی رہنمائی کے لیے دعوت دی، سراج الحق، مشاہد حسین، شیری رحمٰن اور نوید قمر کو کہا آئیں بیٹھ کر بات کریں۔

ذوالفقار علی بھٹو نے فرمایا کشمیر کی اتنی اہمیت ہے ایک ہزار سال جنگ لڑنی پڑے لڑیں گے، کاش بھٹو کے جانشین اس طرح آنکھ نہ چراتے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے کہا سیاسی مصلحتوں سے آزاد ہوکر کشمیر کےلیے گنجائش پیدا کریں، کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے مولانا فضل الرحمان جتنا طویل موقع کسی پارلیمنٹریں کو نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا 72سالوں میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو موقع نہیں ملا؟ ہمارے سیاسی نقشے کا مذاق اڑایا گیا لیکن کسی نے اس کی افادیت کو نہیں دیکھا، آج پاکستان کے کشمیر پر موقف کو ایک نقشے میں پرو دیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسیہ اندرابی کی قید پر ہم نے اقوام متحدہ، نیویارک اور جنیوا میں آواز بلند کی، ہم نے حریت رہنما علی گیلانی کو پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز دیا۔

انہوں نے کہاکہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن مسئلہ کشمیر سے واقف ہیں، امید ہے جو بائیڈن اقتدار سنبھال کر مسئلہ کشمیر پر موثر آواز اٹھائیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی انتظامیہ اور یورپی یونین کے آواز اٹھانے سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے لوگوں کی امید جاگے گی

پی ایس ایل 6 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیےغیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کرس گیل، ڈیوڈ ملراور راشد خان  پلاٹینم روسٹر میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس فہرست میں ڈیوڈ ملان، ڈین براوو، کرس لین، ایلکس ہیلز، مورنے مورکل، محمد نبی، عمران طاہر، ڈیل اسٹین، ٹام بینٹن  اور کرس جارڈن بھی شامل ہیں۔

کرس گیل، ڈیل اسٹین، کرس لین اور راشد خان سمیت کئی معروف اور نامور غیرملکی ستاروں نے پی ایس ایل 2021 میں شرکت کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے۔

لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے پچیس کھلاڑیوں پر مشتمل پلاٹینم فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ایونٹ کے لیےکھلاڑیوں کی  ڈرافٹنگ  10 جنوری کو لاہور میں ہوگی۔

ڈرافٹنگ سے قبل تمام چھ ٹیمیں اپنے اسکواڈ زمیں شامل کھلاڑیوں کو ریلیز یا ریٹین کرسکتی ہیں۔ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو ہی  ریٹین کرسکتی ہے۔

پی ایس ایل 2021 کی فروری، مارچ میں شیڈول ونڈو کے لیے چند غیرملکی کھلاڑی ایک مخصوس وقت کے لیے ہی دستیاب ہوں گے۔

پلاٹینم کیٹگری میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کی مکمل فہرست:

 ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو، لینڈل سمنز ، کارلوس بریتھ ویٹ اور ایون لوئس ۔

 جنوبی افریقہ کے مورنے مورکل ،وین ڈر ڈسن ،عمران طاہر، ڈیل اسٹین، رائیلی روسو اور کولن انگرام ۔

ا نگلینڈ کے ایلکس ہیلز، معین علی، کرس جارڈن اور ٹام بینٹن ۔

افغانستان کے راشد خان ،مجیب الرحمٰن اور محمد نبی ۔

سری لنکا کے تھیسارا پریرا ،اشرو اڈانا۔

بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان اور نیپال کے سندیپ لامیچانے۔

ترکی کا قطر اور سعودی عرب میں سرحدیں کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم

ترکی نے قطر اور سعودی عرب میں زمینی، فضائی اور سمندری سرحدیں کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرحدیں دوبارہ کھولنا خلیج میں تنازع کےحل کی جانب اہم قدم ہے، کویت اور دوسرے بین الاقوامی عناصر کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ اُمید ہےخود مختاری کے باہمی احترام کی بنیاد پر تنازع کے دیرپا حل تک پہنچا جائے گا، اُمید ہے قطری عوام کے خلاف دوسری پابندیاں بھی جلد اُٹھالی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی خلیج میں استحکام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

وکیل وینا ملک کی اسد خٹک کو گرفتار کرنے کی اپیل

لاہور:اداکارہ وینا ملک کے وکیل تنویر کھوکھر نے حکومت پاکستان سے وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کو گرفتار کرنے کی اپیل کر دی۔

ادکارہ میرا کی اپیل پر سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی اور ایڈیشنل سیشن جج نے سکینڈل کوئین میرا کی درخواست پر سماعت کی۔ادکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کو سیشن کورٹ چیلنج کررکھا ہے اور موقف اپنایا ہے کہ عتیق الرحمان نامی شخص سے شادی نہیں کی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا،عتیق الرحمان نامی شخص نے عدالت میں جھوٹ بول کر گمراہ کیا،عدالت سے استدعا ہے کہ فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔
دوران سماعت وینا ملک کے وکیل تنویر کھوکھر نے حکومت پاکستان سے اسد خٹک کو گرفتار کرنے کی اپیل کر دی اور مؤقف اپنایا کہ اسد خٹک نہ صرف وینا ملک پر پیسوں کے لئے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں بلکہ پاکستان کے اداروں کا بھی نام بدنام کر رہے ہیں،اسد دبئی سے ذلیل اور رسوا ہو کر آیا ہے اور اس کے وارنٹ بھی وہاں سے جاری ہونے والے ہیں،اس خٹک نے میری بہن سے بھی دو ہزار یوروز ادھار لئے ہیں،پیسوں کے لئے تمام ایجنڈا کیا جا رہا ہے جس کو روکا جائے۔
اس موقع پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کرنے کا آخری موقع دے دیا اور عدالت نے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ وینا ملک کے سابق شوہر بچوں کی حوالگی کے کیس کی پیروی کےلیے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں اور ونیا ملک اسد خٹک سے2017 میں طلاق لے چکی ہیں۔

ونیا ملک اور  اسد خٹک25 دسمبر 2013 کو رشتہ ازداوج سے منسلک ہوئے تھے اور دونوں کے دو بچے ہیں جوچھ سالہ ابراہم خان خٹک اور 5سالہ امل اسد خان خٹک  ہیں۔

صادق و امین کے چمچے سندھ کی ترقی نہیں دیکھ سکتے، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزرا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اجلاسوں میں غریب عوام کے مسائل پر گفتگو نہیں کرتے بلکہ یہ بات ہوتی ہے کہ حکومت سندھ کی برائی کیا کی جائے کیونکہ صادق و امین کے چمچے سندھ کی ترقی دیکھ نہیں سکتے۔

کراچی میں نجی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ وفاق وزرا پھر میڈیا پر بھی یہ رپورٹ کرتے ہیں اور پھر میڈیا پر اس کا شور مچ جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میڈیا کو وزرا کی متنازع باتیں درکار ہوتی ہیں اور پھر ایک شور برپا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں سندھ کے دشمن اور یہ چمچے اپنی اپنی بکواس شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے کراچی کے حوالے سے کہا کہ ابراہیم حیدری اور عمر کالونی کے روڈ بھی پراجیکٹ میں شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں مختلف مقامات پر سڑکوں کی استری کے لیے 5 کروڑ روپے دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نیبر ہوڈ امپر دومنٹ پراجیکٹ میں ککری گراؤنڈ کو شامل کیا ہے۔


سپریم کورٹ کا 2 ہفتے میں کرک مندر کی دوبارہ تعمیر شروع کرنے کا حکم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے 2 ہفتے میں کرک مندر کی دوبارہ تعمیر شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فعال اور غیر فعال مندروں اور گوردواروں کی تفصیل طلب کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک کی زمینوں سے تجاوزات ختم کرنے اور قبضوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کر دی۔

 چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کرک میں مندر جلائے جانے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے آئی جی کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ پولیس چوکی ساتھ ہے، یہ واقعہ کیسے ہوگیا، اتنے لوگ جمع تھے، آپ کی انٹیلی جنس ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں؟۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ جے یو آئی کے مقامی رہنما مولانا فیض اللہ نے اجتماع کو سپانسرکیا، 6 علما میں سے صرف مولوی شریف نے احتجاج پر اکسایا، واقعہ میں ملوث 109 افراد گرفتار ہیں، ایس پی اور ڈی ایس پی سمیت ڈیوٹی پر مامور 92 اہکاروں کو معطل کیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صرف معطلی کافی نہیں، مندر کی تعمیر کے لیے مولوی شریف سے پیسے لیے جائیں۔

چیف جسٹس نے متروکہ وقف املاک کے چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ متروکہ وقف املاک کے چیئرمین کے عہدے پر سرکاری ذہنیت لے کر نہ بیٹھیں، آپ کے ادارے کے ملازمین مندر کی زمینوں پر کاروبار کر رہے ہیں، انہیں گرفتار کریں، کرک مندر کی دوبارہ تعمیر شروع کرائیں۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے بتایا کہ صوبائی حکومت سمادھی کی اپنے خرچے پر دوبارہ تعمیر کرے گی۔

صوبائی متروکہ وقف املاک کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سمادھی ہندو کمیونٹی خود چلاتی ہے، مندرفعال نہیں تھا اس لیے متروکہ وقف املاک کا عملہ یہاں نہیں ہوتا۔ چیئرمین ہندو کونسل رمیش کمار نے کہا کہ مندر پر میلے بھی لگتے ہیں اور ہر ماہ 300 سے 400 ہندو حاضری بھی دیتے ہیں، 1997 میں بھی مندر کو توڑا گیا، متروکہ وقف املاک کے انکار کے بعد ہندو کونسل نے اپنے فنڈ سے مندر کیلئے پیسے دیئے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اپنی عمارتیں بنانے کیلئے متروکہ وقف املاک کے پاس پیسہ ہے لیکن ہندوئوں کیلئے نہیں۔ عدالت نے فعال اور غیر فعال مندروں، متروکہ وقف املاک کی زمینوں کے مقدمات کی تفصیل اور چیئرمین متروکہ وقف املاک کی کارکردگی رپورٹ 2 ہفتے میں طلب کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک خیبرپختونخوا کو اقلیتی کمیشن سے مشاورت کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ سماعت کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کریں گے، مزید سماعت 2 ہفتے بعد ہوگی۔

امریکی انتخابات آخری مرحلے میں داخل، ٹرمپ کی بے چینی میں اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں نے صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن کی فتح کو کالعدم قرار دینے، دھمکی دینے اور ریاستی عہدیداروں سے منگل کو گزارش کی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید چار سال کی مدت کے لیے وائٹ ہاؤس میں دینے دیں۔

امریکا پچھلے سال 3 نومبر کو شروع ہونے والی انتخابی جنگ کے آخری مرحلے قدم رکھ چکا ہے اور ٹرمپ نے جانے سے انکار کردیا ہے حالانکہ بائیڈن نے الیکٹورل کالج کے ساتھ ہی مقبول ووٹ بھی جیت لیے ہیں۔

پچھلے سال 14 دسمبر کو 538 رکنی الیکٹورل باڈی نے بائیڈن کو 2020 کے صدارتی انتخابات میں 232 کے مقابلے میں 306 ووٹ کے ساتھ حتمی فاتح قرار دینے کی تصدیق کی تھی۔ ڈیمو کریٹس کے امیدوار بائیڈن کو مقبول ووٹوں میں بھی 70 لاکھ کی برتری حاصل ہے۔

لیکن امریکا کے صدر ٹرمپ یہ سمجھنے سے انکاری ہیں کہ وہ کیسے ایسا انتخاب ہار گئے جس میں انہیں بائیڈن کے علاوہ کسی بھی صدارتی امیدوار سے زیادہ ووٹ ملے تھے۔

منگل کے روز ریاست جارجیا میں بھی دو انتخابات ہورہے ہیں جو فیصلہ کریں گے کہ امریکی سینیٹ کو کون کنٹرول کرتا ہے، اگر ریپبلکن اپنی نشستیں برقرار رکھتے ہیں تو ان کے پاس سینیٹ بھی ہو گا۔

یہ بائیڈن کو کوئی بڑا فیصلہ لینے یا کوئی اہم تقرری کرنے سے روک سکتا ہے کیونکہ انہیں دونوں کے لیے سینیٹ کی منظوری کی ضرورت ہے۔

پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر ٹوئیر پر دیےگئے بیان میں کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے جموں کشمیر کے عوام کے حق ارادیت کی ضمانت دی تھی، کشمیریوں کو خود ارادیت کا حق اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل نے دیا، ہم اس دن اقوام متحدہ اور رکن ملکوں کو کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ یاد دلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی ظالمانہ و غیر قانونی قبضے سے آزادی کےلیے جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کشمیری مردوں، عورتوں اور بچوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

پی ڈی ایم کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ جیسے تھوک چاٹ لیا ہو

لاہور (خبریں، چینل۵ ، ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی معاون برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ ایسے ہے کہ جیسے تھوک کو چاٹ لیا ہو۔ جو کہا اس کے برعکس کیا۔ دوہرے معیار اور رویے قول و فعل کا تضاد سامنے آیا ہے۔ پی ڈی ایم اپنے ہی بیانیے کے ہاتھو ماری گئی۔ آصف زرداری نے اس کے ارمانوں پر سرخ لکیر کھینچ دی اور پی ڈی ایم کو زیمن بوس کردیاہے۔ مریم نواز فارغ ہوچکی ہیں ان کے اعصاب جواب دے چکے ہیں۔ وہ اپنے خاندان کے اعصاب پر ناگن بن کر سارہیںاور انہیں اور انکے بیانیہ کو اس طرح ڈس رہی ہیں کہ وہ ن لیگ کی سیاست کو بند گلی میں پہنچا چکی ہیں۔

مودی کا برطانوی وزیراعظم کو نوازشریف پر ہتھ ہولا رکھنے کا مشورہ

مودی کا برطانوی وزیراعظم کو نوازشریف پر ہتھ ہولا رکھنے کا مشورہ،غیر قانونی پاکستانیوں کی فلائٹ قبول نہ کرنے کے بعد پاک برطانیہ سفارتی تعلقات میں کشیدگی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے ساراوزن بھارتی وزیراعظم مودی کے پلڑے میں ڈال دیا، نواز شریف بارے فائل بھی اپنے ٹیبل سے اٹھوادی۔ ذرائع بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے