تازہ تر ین

عدنان صدیقی کی ہمایوں سعید سے فلم میں کاسٹ کرنے کی فرمائش

کراچی: (ویب ڈیسک) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ہمایوں سعید سے فرمائش کی ہے کہ وہ رواں سال جب کوئی فلم بنائیں تو مرکزی کردار کیلئے مجھے کاسٹ کریں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عدنان صیدیقی نے ہمایوں سعید کی 2015 کی کامیاب مصالحہ فلم “جوانی پھر نہیں آنی” کا کلپ انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے دیرینہ دوست سے مذاق بھی کیا ۔ عدنان نے فلم کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعید کو یاد دلایا کہ ان کے مقابلے میں وہ لڑکیوں سے اچھا برتاو اور محبت کرتے ہیں۔
عدنان صدیقی نے لکھا کہ جیسے ہی وہ لڑکیوں سے اچھا برتاو کرنے لگتے ہیں، خواتین ہمایوں سعید سے دور ہو جاتی ہیں۔ ساتھ ہی عدنان نے شکوہ کیا کہ وہ نا انصافی کیوں کرتے ہیں، اب ان کی خواہش ہے کہ ہمایوں رواں برس کوئی فلم بنائیں تو انہیں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain