ان کا کہنا تھاکہ آصف زرداری نے مجھے سے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کر سکتی، سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رابطے ایم کیو ایم کے تینوں دھڑوں، جی ڈی اے اور باپ پارٹی سے بھی ہیں۔
تحریک عدم اعتماد کے سوال پر ایاز صادق نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی تیاری کر لی ہے، اب اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو فیصلہ یہ کرنا ہے کہ یہ تحریک پیش کب کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی حیران کن تعداد ہمارے ساتھ ہے، وہ ارکان کہتے ہیں کہ الیکشن آزاد لڑ لیں گے مگر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔