Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
    • اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
    • ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
    • سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
    • موٹروے پر KFC اور ہارڈیز کے آؤٹ لیٹس سیل، معائنے میں سڑا ہوا کھانا برآمد
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
    • پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
    • یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
    • مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
    • فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فواد چوہدری نے دبئی ایکسپو میں پاکستانی فلموں کی نمائش کا افتتاح کردیا

    By Khabrain Newsجنوری 22, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے دبئی ایکسپو میں پاکستانی فلموں کی نمائش کا افتتاح کردیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈراما، فلم، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے اپنی کہانی دنیا تک پہنچائی جاسکتی ہے۔ 1960ء کی دہائی میں پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا فلم میکرملک تھا، پاکستان دنیا کا دوسرا ملک تھا جہاں بڑے سینما گھرتھے۔ 1970ء کی دہائی کے بعد پاکستان میں فلم انڈسٹری اور سینما گھروں پر توجہ نہیں دی گئی، مناسب توجہ نہ ملنے کے باعث فلم انڈسٹری زوال کا شکارہوئی، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے فلم اور ڈراما انڈسٹری کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے۔ وزیراطلاعات نے کہا حکومت نے سینما گھروں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں رعایت سمیت ان پر عائد ٹیکسوں میں بھی کمی کی، اس وقت سینما گھروں کو سستی بجلی فراہم کی جا رہی ہے، حکومت نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بھی اقدامات اٹھائے، فلم انڈسٹری پر تمام ٹیکسز ختم کر دیئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’’طیفا ان ٹربل‘‘ سمیت 11 پاکستانی فلمیں دبئی ایکسپو کا حصہ مقامی مواد کی حوصلہ افزائی کے لئے غیر ملکی مواد پر ٹیکسز عائد کئے،غیر ملکی ڈراموں پر ٹیکس اس لئے لگائے تاکہ ہمارے اپنے لوگ ڈراموں اور اشتہارات میں کام کر سکیں۔ فواد چوہدری نے کہا پاکستان میں خوبصورت سیاحتی مقامات موجود ہیں جہاں فلم سازی کے لیے این او سی کے طریقہ کار کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے، دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین ہیرے کی مانند ہے، یہاں پیش کی جانے والی پاکستانی فلمیں عالمی ناظرین کے لیے ہیں۔ واضح رہے کہ ایکسپو 2020ء میں پاکستان اپنی بلاک بسٹر فلموں کی اسکریننگ سے اپنے سینما کو فروغ دے رہا ہے۔26فروری تک ہر جمعہ اور ہفتہ کو مجموعی طور پر 11 پاکستانی فلمیں پاکستان پویلین میں پیش کی جائیں گی۔ افتتاحی تقریب کے پہلے روز علی ظفر اور مایا علی کی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کی اسکریننگ کی گئی۔ وفاقی وزیراطلاعات نے فیتہ کاٹ کر پاکستان پویلین میں فلموں کی نمائش کا آغاز کیا۔ فلم اسکریننگ کے لیے اداکارعلی ظفر اور اداکارہ حریم فاروق بھی موجود تھیں۔ افتتاحی تقریب میں یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی

    طلاق کے بعد اپنی بیٹی کی پرورش کے لئے مجھے خود مختار بننا پڑا، تا کہ اپنے ماں باپ پر بوجھ نہ بنوں !۔۔ (شرمین علی)

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.