تازہ تر ین

عوام کی طاقت سے حکمرانوں سے جان چھڑائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ: (ویب ڈیسک) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بنی گالہ کا گھر ریگولرائز ہوسکتا ہے تو غریب کا گھر کیوں نہیں ؟ یہ نظریے کا فرق ہے آپ کون سا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت ظالم حکومت ہے، عوام کی طاقت سے حکمرانوں سے جان چھڑائیں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں کچی آبادی کو مالکانہ حقوق دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے منتخب ہو کر اپنے گھر کو ریگولرائز کرا لیا، اورنگی ٹاؤن کو ریگولرائز کرانے میں مشکلات پیش آئیں، گجر نالہ کو ریگولرائز کرانے میں مشکلات ہیں، بنی گالا میں نہیں، ظالم حکومت میں غریبوں سے چھت چھینی گئی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ نظریے کا فرق ہے کہ آپ کس قسم کا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، پوری کوشش ہوگی غریب کو اس کا حق دیا جائے، نسلہ ٹاور گرا کر ظلم کیا گیا، غریب عوام کو حق دیں گے تو امید ہے کسی کو اعتراض نہیں ہوگا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain