تازہ تر ین

بالی ووڈ اداکار بوبی دیول پاکستانی مداح کے شکرگزار

کراچی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے اپنی پاکستانی مداح کی بے انتہا محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون منال فہیم نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر بوبی دیول کو ان کی سالگرہ کی پیشگی مبارکباد دی تھی۔ منال فہیم خان نے کیک کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 27 جنوری کو بوبی دیول کی سالگرہ ہے اور میں ہر سال ان کی سالگرہ مناتی ہوں۔
لیکن اس سال میں چاہتی ہوں کہ بوبی دیول خود میری پوسٹ کو دیکھیں اور جانیں کہ پاکستان میں موجود ایک لڑکی ہر سال 27 جنوری کو ان کی سالگرہ مناتی ہے۔ سالگرہ مبارک بوبی دیول۔ کیک پر بالی ووڈ اداکار کی تصویر بھی موجود تھی۔
بوبی دیول نے منال فہیم کی ٹوئٹ کو نہ صرف ری ٹوئٹ کیا بلکہ اتنی زیادہ محبت دینے پر اپنی مداح کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بوبی دیول نے منال فہیم کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain