تازہ تر ین

تائیوان اور امریکا کی سازش، چین نے فوجی تصادم کی دھمکی دے دی

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) تائیوان کو آزادی دلانے کی امریکی سازش سے پردہ فاش کرتے ہوئے چین نے امریکا کو فوجی تصادم کی دھمکی دے دی ہے۔
نیو یارک پوسٹ کے مطابق امریکا میں چین کے سفیر کن گینگ نے کہا ہے کہ تائیوان کی حیثیت سے متعلق مسئلے پر چین اور امریکا میں تصادم کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے تائیوان کو آزادی حاصل کرنے کیلئے ابھارا جارہا ہے، اگر تائیوان کے حکام امریکا کی شہہ پر اسی روش کو اپنائے رہے تو بہت ممکن ہے امریکا اور چین میں فوجی تصادم ہوجائے۔
سفیر کا مزید کہنا تھا کہ چین کے امریکا سے تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے ایغور مسلم کمیونٹی کی نشل کُشی کے الزام کی بھی تردید کی۔ انہوں نے ان قسم کے الزامات کو اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا۔
دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تائیوان کی سرحد پر چینی فوجی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں۔ یہ خطے کے امن اور استحکام کیلئے خطرہ ہے۔ امریکا تائیوان کی حمایت میں ثابت قدم ہے اور امریکا اس تعلق کو مزید مضبوط کرے گا۔
امریکا کی ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے ممبر مائیکل میکول نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین اپنے سرما اولمپکس کے اختتام کے بعد تائیوان پر حملہ کردے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain