تازہ تر ین

بھارتی قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر ممتا بنرجی کو عدالتی کارروائی کا سامنا

ممبئی: (ویب ڈیسک) مقامی عدالت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی درخواست پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو سمن جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی کے سیکرٹری جنرل نے ممبئی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے قومی ترانے کی بے حرمتی کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ریاست مہاراشٹرا کے دو روزہ دورے پر یکم دسمبر کو آئی تھیں اور ایک عوامی تقریب میں شرکت کی تھی جس میں قومی ترانے کی بے حرمتی کی۔
بی جے پی کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ دو دیگر عہدیداروں کے ہمراہ قومی ترانے چلنے کے دوران احتراماً کھڑی نہیں ہوئیں اور ترانہ ختم ہونے سے قبل ہی تقریب سے چلی گئی تھیں۔
عدالت نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو 2 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain