بہاولپور (رپورٹ: نادر بخاری) ریاست بہاولپور پر 1727ءتا 1955ءتک کل 12 نوابوں نے حکومت کی۔ 12 نوابوں کے اقتدار کا دورانیہ اور کس کس سن میں وفات پائی ”خبریں“ نے تمام 12 نوابوں کی ود تصاویر تفصیلات حاصل کرلیں۔ تفصیل کے مطابق سابق ریاست بہاولپور پر کل 12 فرمانرواو¿ں نے 1727ءسے لیکر 1955ءتک حکومت کی۔ ریاست کے پہلے نواب صادق محمد خان عباسی اوّل نے 1727ء سے 1746ءتک کل 19 سال تک حکومت کی اور 1746ء میں وفات پائی۔ دوسرے نواب محمد بہاول خان عباسی اوّل 1746ءتا 1749ءتک صرف 3 سال حکومت کی اور 1749ءمیں وفات پائی۔ تیسرے نواب محمد مبارک خان عباس المعروف مبارک خان ثانی 1749ءمیں حکومت سنبھالی اور 1772ءتک برسر اقتدار رہے۔ انہوں نے 23 سال حکومت کی اور 1772ءمیں وفات پائی۔ چوتھے نواب محمد بہاول خان عباسی المعروف جعفر خان عباس 1772ءتا 1809ءتک 37 سال تک انہوں نے حکومت کی اور 1809ءمیں وفات پائی۔ ریاست کے پانچویں نواب صادق محمد خان ثانی المعروف عبداللہ خان عباسی نے 1809ءسے لیکر 1825ءتک 16 سال تک حکومت کی، انکی وفات 1825ءمیں ہوئی۔ چھٹے نواب محمد بہاول خان ثالث باالخیر المعروف رحیم یار خان تھے جنہوں نے ریاست پر 1825ء سے 1852ءتک تقریباً 27 سال تک حکومت کی اور انکا انتقال 1852ءمیں ہوا۔ ریاست بہاولپور کے ساتویں نواب صادق محمد خان عباسی ثالث المعروف سعادت یار خان تھے جنہوں نے 1852ء سے لیکر 1853ءتک صرف چند ماہ حکومت کی اور 1862ءمیں وفات پا گئے۔ آٹھویں نواب فتح خان عباس المعروف حاجی خان تھے جنہوں نے 1853ءسے 1858ءتک تقریباًً 5سال حکومت کی اور 1858ءمیں فانی دنیا سے پردہ فرما گئے۔ 9ویں نواب محمد بہاول خان رابع عباسی تھے جنہوں نے 1858ء سے لیکر 1866ءتک 8 سال تک برسراقتدار رہے اور 1866ءمیں وفات پائی۔ دسویں نواب صادق محمد خان رابع المعروف جند وڈا تھے۔ انکی دستاربندی 1866ءمیں ہوئی 1899ءتک انکی حکومت رہی۔ انکی حکومت کا کل دورانیہ 33 سال بنتے ہیں لیکن چونکہ انکی کمسنی میں دستار بندی ہوئی تھی تو اس درمیانی عرصے میں پولیٹیکل ایجنٹ کے زیرنگران حکومت کام کرتی رہی۔ تقریباً 13 سال تک 1879ءمیں جاکر انہیں اختیارات ملے 1899ءتک 20 سال انہوں نے حکومت کی۔ گیارہویں نواب محمد بہاول خامس المعروف محمد مبارک خان تھے جنہوں نے 1899ءسے لیکر 1907ءتک تقریباً 8 سال تک حکومت کی۔ انکی بھی کمسنی میں دستار بندی ہونی کی وجہ سے تقریباً 4 سال کیلئے ایجنسی کی دوسری حکومت پولیٹیکل ایجنٹ کے زیرنگران کام کرتی رہی۔ نواب محمد بہاول خان خامس کا حقیقی دور حکومت 1903ءتا 1907ءتک کا ہے۔ تقریباً 4 سال حکومت کی 1907ءمیں وفات پائی۔ ریاست بہاولپور کے آخری اور بارھواں نواب صادق محمد خان عباسی پنجم انکا مجموعی عرصہ حکومت 48 سال بنتا ہے 1907ءسے لیکر 1955ءتک کیونکہ انکی بھی کمسنی میں دستار بندی ہوئی تھی اس لیے کونسل آف ایجنسی نے 17 سال حکومت کی۔ 1924ءسے لیکر 1955ءتک محسن پاکستان نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم نے حکومت کی 24 مئی 1966ءکو اللہ کو پیارے ہو گئے۔