اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاک فوج کے پانچ جوانوں کی شہادت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دھرتی کے دشمنوں سے دشمن جیسا سلوک کیا جائے
اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے ضلع کرم میں پاک فوج کے جوانوں پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں پر حملہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے،
آصف زرداری نے شہید جوانوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن اور دھرتی کے دشمنوں سے دشمن جیسا سلوک کیا جائے۔ قوم ان بہادر بیٹوں پر فخر کرتی ہے جو جانیں قربان کرکے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہیں۔