تازہ تر ین

قومی اسمبلی میں جمہوریت کی روح نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان

لیہ: (ویب ڈیسک) جمیعت علما اسلام اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہماری قومی اسمبلی میں جمہوریت کی روح نہیں ہے، ہمیں آئین کے بنیادی اصولوں کو سمجھنا ہوگا۔
لیہ میں جمعیت علما اسلام کی جانب سے منعقدہ تحفظ آئین پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈکٹیٹر شپ نہیں چل سکتی اور نہ صدارتی نظام کی کوئی گنجائش ہے، ہم آئین کے تحفظ کی بات کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، ہمیں آئین کے بنیادی اصولوں کو سمجھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مشرف دور کے صدارتی نظام میں ہم نے کارگل کو بھارت کے حوالے کیا، آئین وہ نقطہ ہے جس نے قوم کو ایک بنایا ہوا ہے، پارلیمانی طرزحکومت کا مطلب صدارتی نظام ہے جو نہیں چلے گا، بدقسمتی سے کسی کوآئین بارےنہیں بتایا جاتا، ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ آئین پر عملدرآمد نہ کرنا ہے۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ناااہل حکومت سال میں 4باربجٹ پیش کرتی ہے، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہوگیا ہے، آج پاکستان کی سالانہ ترقی کی شرح زیرو سے نیچے چلی گئی ہے جبکہ حکومت نے قانون سازی کرکے ملک کی معیشت کو دوسروں کا غلام بنادیا۔
پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت کی وجہ سے آج افغانی روپے کی قدر بھی پاکستانی روپے سے زیادہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سرائیکی صوبہ بنتا ہے تو اس کا حق یہاں کے بچوں کا ہوگا اور پنجاب کے وسائل پر پنجاب کے بچوں کا حق ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain