تازہ تر ین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پچھلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں لیکن اس بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا جس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ پچھلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا البتہ اس بار قیمتوں کے حوالے سے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا کیونکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 95 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول بڑھانے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کو کرنا ہے، اب سے کچھ دیر بعد وہ فیصلہ کریں گے جس کے بعد معلوم ہوگا پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہر بات تسلیم نہیں کرسکتے، ہم ٹیکس کے معاملے پر عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) سے بات چیت کریں گے تاہم ٹیکس چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے البتہ دکانداروں کو ہراساں نہیں کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain