تازہ تر ین

فیصل واوڈا نااہل رہیں گے یا عارضی طور پر سینیٹر بحال ہوں گے، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ فیصل واوڈا کے بیان حلفی جمع کرانےکی آخری تاریخ کیا تھی، جس پر فیصل واوڈا نے آگاہ کیا کہ انہوں نے 11 جون 2018 کوبیان حلفی جمع کرایا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ حقائق بتائیں، الیکشن کمیشن نے کیا غلطی کی؟
فیصل واوڈا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے جان بوجھ کر جھوٹا بیان حلفی نہیں دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن اس نتیجے پر پہنچا کہ بیان حلفی جھوٹا ہے، ورنہ کیا کرتا۔ یہ بتائیں فیصل واوڈا کیسے نیک نیتی ثابت کرسکتے ہیں۔
وکلائے طرفین نے اپنے دلائل مکمل کئے تو عدالت نے فیصل واوڈا کی نا اہلی یا بطور سینیٹر بحالی سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو دہری شہریت اور جھوٹے حلف نامے کے معاملے پر نا اہل قرار دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain