تازہ تر ین

2 سال پہلے انتقال کر جانے والے شخص کی ضمانت کی درخواست خارج

لاہور: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے 2 سال قبل انتقال کرجانے والے شخص کی ضمانت کی درخواست خارج کردی، وکیل نے بتایا کہ جب ضمانت کی درخواست دائر کی اس وقت لعل خان زندہ تھا اور علاج نجی ہسپتال سے میں کرانا چاہتا تھا۔
جسٹس اعجازالحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، وکیل نے دلائل دیئے کہ درخواست گزارنے میڈیکل بنیادوں پر20 فروری 2020کو ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
اس دوران درخواست گزار کی طبیعت شدید خراب ہوئی اور سرکاری ہسپتالوں نے اس کا علاج کرنے سے انکار کیا۔ ضمانت کی درخواست جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی درخواست عدالت نےمستردکردی۔ لعل خان پر اغوا کا الزام تھا اور 2012 سے جیل میں قید تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain