تازہ تر ین

علی پور چٹھہ: بااثر چودھری کی خاتون سے زیادتی، ساتھیوں کیساتھ مل کر تشدد

علی پور چٹھہ (نماندہ خبریں )علی پور چٹھہ کے نواحی موضع ہرچوکی میں مزارع کی بہو سے چوہدری کی درندگی۔ ش سے طارق نواز،منور حسین اور شعیب منور کافی عرصہ سے زیادتی کررہے ہیں‘ مقدمہ درج۔ ملزم فرار۔تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے نواحی موضع ہر چوکی کے رہائشی زمیندار طاق نواز تتلہ کے ڈیرہ پر ارشاد بیگم مسیح ڈیڑھ سال سے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھی اور چوہدری کے مال مویشی و دیگر کام کاج کرتے ہیں۔ارشاد بیگم مسیح نے الزام لگایا ہے کہ طارق نواز تتلہ، منور حسین تتلہ، شعیب منور تتلہ جوکہ میری بہو کو کافی عرصہ سے زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے۔ 5دن قبل طارق نواز تتلہ اور شعیب تتلہ نے کہا کہ سویرا زوجہ یونس مسیح کو بھی ہمارے پاس لے کر آﺅ جس پر انکار کرتے ہوئے مذکورہ خاندان نے تنگ آکر کہیں اور نقل مکانی کر لی جس پر چوہدری طیش میں آگئے طارق نواز ہمراہیوں کے ہمراہ زدوکوب کرنے لگے شورشرابہ کی آواز سن کر اہل دیہہ نے ظلم کا شکار مزارعوں کی جان بخشی کرائی۔متاثرہ خاندان نے 15پر کال کی جس پر پولیس تھانہ علی پور چٹھہ موقع پر پہنچ گئی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے ارشاد بیگم مسیح کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مصروف تفتیش ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب پر زوردیا ہے کہ بااثر درندہ صفت چوہدریوں کے خلاف سخت کاروا ئی کرتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain