تازہ تر ین

حکومت پر تنقید: ایف آئی اے نے صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت پر تنقید کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے اسلام آباد میں صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا۔ مزاحمت پر محسن بیگ کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا۔
ایف آئی اے کی ٹیم محسن بیگ کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر گئی، گرفتاری کے دوران ایف آئی اے کی ٹیم کے ساتھ مزاحمت ہوئی، محسن بیگ نے ٹیم پر فائرنگ کی، فائرنگ سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا، صحافی محسن بیگ کو تھانہ منتقل کر دیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ محسن بیگ کے بیٹے نے والد کو حراست میں لینے کی تصدیق کر دی۔
سابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، صرف تنقید کی بنیاد پر کسی کو گرفتار کروانا سمجھ سے بالاتر ہے، حکمرانوں کو تنقید برداشت کرنا پڑتی ہے، یہ نہیں کہ کوئی تنقید کرے تو اسے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیں، حکومت سینیئر صحافی محسن بیگ کو فوری طور پر رہا کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain