تازہ تر ین

امریکہ، روس کشیدگی بڑھ گئی: ماسکو نے نائب امریکی سفیر بیدخل کردیا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) روس نے نائب امریکی سفیر کو بے دخل کر دیا ہے۔ یہ بات امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتائی ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ روس نے بلا اشتعال قدم اٹھایا ہے، امریکہ واضح جواب دے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے یوکرین سے متعلق پائی جانے والی کشیدگی میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے بھی نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تھوڑی دیر قبل کہا تھا کہ امریکہ روس کو خون کی سپلائی کا ذخیرہ اور یوکرین کی سرحدوں کے قریب فوجیوں کی تعیناتی کرتے ہوئے دیکھ رہا ہے۔
لائیڈ آسٹن نے روس کی جانب سے فوجی انخلا کے دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس کے جنگی طیاروں کی پروازیں دیکھی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی یوکرین میں گولہ باری کی اطلاعات بھی تشویش ناک ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain