تازہ تر ین

روس سے سفارتکار کی بےدخلی، امریکی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی حکومت نے امریکی سفارتخانے کے دوسرے بڑے سفارتکار ڈپیوٹی چیف آف مشن بارٹ گورمین کو بےدخل کردیا ہے
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت روس کے اس اقدام کیخلاف ردِعمل پر غور کررہی ہے۔
وزارت نے یہ بھی کہا کہ سیکورٹی پروپوزل کے حوالے سے امریکا نے جو روس کو جواب دیا تھا اُس پر روس کا بھی جواب آگیا ہے جبکہ روس نے پروپوزل پر گارنٹی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
وزارت کا مزید کہنا تھا کہ ہم روس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی سفارتکاروں کو بغیر کسی وجہ کے بےدخل کرنا بند کرے اور ہمارے مشنز میں رکاوٹ نہ بنے۔
امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ کے مطابق بارٹ گورمین ماسکو میں امریکی روسی تعلقات کی بہتری سے متعلق اہم امور کے ذمہ دار تھے۔ وہ 2014 سے 2016 تک ماسکو میں بطور سینئر ریجنل سیکورٹی آفیسر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain