تازہ تر ین

شہباز شریف سابق صدر آصف زرداری سے ملنے بلاول ہاؤس پہنچ گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملنے پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ ایک ماہ کے دوران اپوزیشن کی دونوں بڑی پارٹیوں کی اعلٰی سطح پر یہ دوسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری لاہور میں ہی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔
اُدھر لیگی صدر شہباز شریف کے ساتھ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ، پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور پارٹی کی ترجمان مریم اورنگ زیب شامل ہیں۔
بلاول ہاؤس پہنچنے پر سابق صدر آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، مخدوم احمد محمود، رخسانہ بنگش نے استقبال کیا۔
بعد ازاں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مولانا اسعد الرحمان اور اکرم درانی بھی بلاول ہاؤس پہنچ گئے۔ آصف علی زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیے کی دعوت دی تھی۔
ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور میں لیگی وفد کے لیے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے لیے خصوصی طور پر کشمیری دال چاول، مکھنی دال تیار کی گئی جبکہ شرکاء کے عشائیہ میں فش سوپ، مٹن بریانی، سندھی بریانی، گرل فش، بار بی کیو، افغانی پلاؤ، پالک پنیر، قورمہ شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق دیگر میں فش کباب، ویجیٹیبل کباب، مٹن قیمہ، چائنیز، پرائونز سوپ، سلاد، رائتہ، میٹھے میں دال کا حلوہ، گاجر کا حلوہ، پیٹھے کا حلوہ، کھیر، کسٹرڈ، سبز چائے شامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain