کراچی: (ویب ڈیسک) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد چودھری برادران کے بغیر بھی کامیاب ہوگی، ق لیگ نے فیصلہ کرنا ہے اقتدار کے ساتھ رہنا ہے یا عوام کے ساتھ۔
سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ بتا دیں، وزیراعظم کے اقدام سے مہنگائی کم ہوگی ؟ وزیراعظم کے اقدامات گھبراہٹ کا نتیجہ ہیں، پاکستان کے ہر لیڈر کا بیرونی دورہ کامیاب ہی ہوتا ہے، ناکام نہیں، وزیراعظم کے دورہ روس سے حاصل کیا ہوا یہ بتا دیں، حکومتی اعلانات حقیقت پر مبنی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔