تازہ تر ین

صرف تین دن باقی، عمران خان استعفیٰ دیں اور گھر جائیں: بلاول بھٹو زرداری

اوکاڑہ، رینالہ خورد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی کے پاس صرف تین دن باقی ہیں، عمران خان استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، یا ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑیں اور میدان میں آئیں، سلیکٹڈ کو بھگائیں گے اور ملک میں عوامی حکومت لائیں گے۔
اوکاڑہ اور رینالہ خورد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری حملہ کر کے کٹھ پتلی حکومت کو گرائیں گے، اگر عوام ہمارے ساتھ ہیں تو اسلام آباد دور نہیں۔ عمران خان عوام کا نہیں کسی اور کا نمائندہ ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم اسمبلیاں توڑو اور میدان میں ہمارا مقابلہ کرو، سینیٹ الیکشن میں کٹھ پتلی کو زبردست شکست ہوئی۔
پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے کہتے ہیں آپ کے پاس 3دن ہیں خود مستعفی ہوجاو۔ ہم نے کٹھ پتلی کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑا، کہاگیا سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیں۔ پیپلزپارٹی نے مشکل حالات میں کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا۔ پیپلزپارٹی کبھی لڑائی سے نہیں بھاگتی۔ ملکی دفاع اورقیادت کیلئےقائدکی ضرورت،کھلاڑی کی نہیں۔
بلاول کا کہنا تھا کہ عوام پرمسلط وزیراعظم نے جھوٹ بولا، تاریخ میں سب سے زیادہ یوٹرن عمران خان نے لیے، آج جتنی بھی کوشش کرلیں بے نظیر کا نام عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے، آج کسان مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہاہے۔ سلیکٹڈ ہر کام میں صرف یوٹرن لیتاہے۔ پنجاب میں بڑے منصوبے آصف زرداری کی وجہ سے سی پیک کے تحت بنے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سلیکٹڈ اور نااہل وزیراعظم کے خلاف احتجاج کررہی ہے، پیپلزپارٹی نے ملک میں 73کے آئین کوبحال کرایا، اوکاڑہ کے عوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا ثبوت پیش کر دیا۔ عوام نے ہرمشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے این ایف سی کے تحت صوبوں کو اپنا حق دلوایا۔ این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کو ان کے حقوق دیئے۔ حکومت نےزراعت کے شعبے کیلئے کچھ نہیں کیا، پیپلزپارٹی نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دیا، ہمارا مارچ بے روزگاری، مہنگائی اور غربت کیخلاف ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم کی وجہ سے دہشتگردی کی آگ پھر بھڑک اٹھی ہے، بلوچستان اورپشاورمیں بم دھماکےہوئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain