تازہ تر ین

فیس بک نے روسی رہنماؤں کیخلاف تشدد پر زور دینے والی پوسٹ کی مشروط اجازت دیدی

امریکا : (ویب ڈیسک) میٹاکی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو یوکرین میں ہونے والے حملوں کے تناظر میں روسی فوجیوں اور صدر پیوٹن کے خلاف تشدد پر زور دینے والی پوسٹوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میٹا نے اپنی نفرت انگیز مواد کی پالیسی میں ایک عارضی تبدیلی کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میٹا نے عارضی طور پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بیلاروس کے صدر کی موت کی خواہش کرنے والی پوسٹوں پر سے بھی پابندی ہٹا لی ہے۔اپنی پالیسی کے برعکس فیصلے پر میٹا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روسی حملوں کے بعد عارضی طور پر ان سیاسی جذبات کے اظہار کی اجازت دی گئی ہے جو عام طور پر ہمارے قوانین اور ضابطہ اخلاق کے خلاف ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ کچھ ممالک میں ایسی پوسٹوں کی اجازت ہوگی اور یہ بھی صرف سیاسی رہنماؤں یا روسی حملہ آوروں کے لیے ہوگی، اس میں عام شہری شامل نہیں ہیں، یعنی روسی شہریوں کے لیے کوئی نفرت انگیز یا تشدد پر مبنی پوسٹ نہیں کرسکے گا۔
اس کے علاوہ امریکا میں قائم روسی سفارتخانے نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فیس بک کی انتہاپسندی والی سرگرمیوں کو روکا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain