تازہ تر ین

نور مقدم کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا میں اضافے کے لیے درخواست دائر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر سمیت تینوں مجرموں کی سزا میں اضافہ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی گئی ہیں۔
مقتولہ نور مقدم کے والد اور مدعی مقدمہ شوکت مقدم نے ایڈیشنل ایشن جج کے فیصلے کے خلاف اپنے وکیل شاہ خاور ایڈوکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین الگ الگ اپیلیں دائر کی ہیں۔
مقتولہ کے لواحقین نے اپنی درخواستوں میں کہا کہ مرکزی مجرم ظاہر جعفر، شریک مجرمان جان محمد اور افتخار احمد کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزائیں کم ہیں انہیں بڑھایا جائے۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے مجرم کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں ٹرائل کورٹ نے کم سزا دی۔ مجرموں کی سزا میں قانون کے مطابق اضافہ کیا جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ظاہر جعفر کو ٹرائل سزائے موت اور 25 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی جبکہ مجرم جان محمد اور افتخار کو دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain