تازہ تر ین

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر، مراد سعید اور انور زیب کو بھی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو دیر کا دورہ کرنے سے منع بھی کیا تھا مگر ہدایت کے باوجود عمران خان نے لوئر دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا ہے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو شیڈول ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain