تازہ تر ین

ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، اعدادوشمار جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16.49 فیصد ہوگئی۔ ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی 24 روپے 45 پیسے، پیاز 3 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا، ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 4 روپے 60 پیسے مہنگا ہوا، بیف 2 روپے 38 پیسے اور مٹن 33 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ایک ہفتے میں چائے، چاول، دال مسور، دال چنا مہنگی ہوئیں۔ 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر 15 روپے 65 پیسے فی کلو، لہسن 14 روپے 17 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر انڈے ایک روپے 69 پیسے فی درجن سستے ہوئے، دال ماش ایک روپے 72 پیسے فی کلو، دال مونگ 65 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ آٹے کا بیس کلو تھیلا 2 روپے 51 پیسے اور چینی 65 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain