تازہ تر ین

پاک افغان وزارت تجارت نے ٹرانسپورٹرز کیلیے نئی پالیسی جاری کر دی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور افغان وزارت تجارت نے پاک افغان ٹرانسپورٹرز کی پاکستان اور افغانستان میں داخلے کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی ہے جو 21 مارچ 2022 سے موثر بہ عمل ہو گی۔ پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے چیئرمین زبیر موتی والا نے بتایا کہ نئی متفقہ پالیسی کے تحت افغان ٹرانسپورٹرز کابل میں پاکستانی سفارت خانے اور قندھار میں اس کے قونصل خانے سے عارضی داخلہ دستاویز (ٹی اے ڈی) حاصل کر سکیں گے جبکہ پاکستانی ٹرانسپورٹرز پشاور اور کوئٹہ میں افغان قونصل خانوں سے یہ دستاویز حاصل کر سکیں گے۔دونوں ممالک کے ٹرانسپوٹرز کو عارضی داخلہ کی دستاویز “ٹی اے ڈی” کی مدت چھ ماہ ہوگی جسے متعدد اندراجات کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ انھوں نے بتایا کہ یہ اقدام نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت دے گا بلکہ خاص طور پر CAR کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بھی نقل و حمل میں آسانی دونوں ممالک کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں مزید بہتری لائے گی، ایک دوسرے کی مارکیٹوں تک رسائی، کاروبار کی لاگت میں کمی، روزگار پیدا کرنے کے ساتھ دونوں حکومتوں کی محصولات میں اضافہ ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain