تازہ تر ین

اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات بڑھنے کے باوجود ڈالر، یورو اور ریال کی اڑان جاری

کراچی: (ویب ڈیسک) سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر بڑھنے کے باوجود گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر، یورو اور ریال کی اڑان جاری رہی جبکہ پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران ڈالر کے انٹربینک ریٹ 178 روپے جبکہ اوپن ریٹ 179 روپے سے تجاوز کرگئے۔ گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 1.01 روپے بڑھ کر 178.51 روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے بڑھ کر 179.80 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 2.83 روپے گھٹ کر 233.62 روپے ہوگئے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی برطانوی پاؤنڈ کی قدر 3.20 روپے گھٹ کر 236.30 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 86 پیسے بڑھ کر 196.28 روپے ہوگئی اور اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 50 گھٹ کر 197.50 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 28 پیسے بڑھ کر 47.58 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 25 پیسے بڑھ کر 47.55 روپے ہوگئی۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی کے رجحان نے ڈالر کو تگڑا کیا جبکہ تیل کوئلہ کی عالمی قیمت بڑھنے سے روپیہ کمزور رہا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، مہنگائی بڑھنے جیسے معاشی چیلینجز مارکیٹ پر اثرانداز رہے۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور ڈیمانڈ کے باعث گذشتہ ہفتے ڈالر کی اڑان رہی۔ گزشتہ ہفتے کے بعض سیشنز میں ڈالر کی قدر میں کمی بھی واقع ہوئی لیکن درآمدی بل اور تجارتی خسارہ بڑھنے سے بھی ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھنے سے اس کی اڑان جاری رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain