تازہ تر ین

پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان کا قبل از وقت انتخابات کا دعویٰ

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض چوہان نے قبل از وقت انتخابات کا دعویٰ کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت سے دو سے چار ماہ قبل ہو سکتے ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کے حوالے سے انہوں ںے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹے گی، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ہی ایک بڑی پارٹی اپوزیشن سے نکل جائے گی۔
صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی ٰپنجاب عثمان بزدار عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain