تازہ تر ین

سوات جلسہ: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سوات میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم، محمود خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر مراد سعید، صوبائی وزراء محب اللہ، ڈاکٹر امجد علی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا، نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات کی جانب سے جاری کیا گیا۔
عمران خان اور دیگر کو سوات میں جلسہ کرنے اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کئے گئے۔
نوٹس میں ہدایت کی گئی کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، وفاقی وزراء اور صوبائی وزراء کو خود یا بذریعہ وکیل 18 مارچ کو پیش ہوں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کو سوات کا دورہ کرنے سے منع بھی کیا تھا، الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیر اعظم نے سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا ہے، اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر انتخابات والے اضلاع کا دورہ نہیں کر سکتا، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو شیڈول ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain