اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ شریف برادران اور زرداری نے ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے، شہبازگل کہتے ہیں عمران خان سے خوفزدہ سیاسی مخالف این آر او چاہتےہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ دوہزار آٹھ سے اٹھارہ تک مک مکا کی قومی حکومت تھی، ان دس برسوں میں شریف برادران، زرداری اور فضل الرحمان نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ بنائے، یہ سب لوٹ مار پر این آراو چاہتے ہیں۔
شہبازگل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی اصل خواہش گرینڈاین آراو کی ہے، یہ چاہتے ہیں کہ قومی حکومت کی آڑ میں کسی طرح این آر او مل جائے، یہ بغیر الیکشن پانچ سال کی قومی چوروں کی حکومت مانگ رہے ہیں۔