تازہ تر ین

بیلاروسی صدر الیکسانڈر لوکاشینکو اور ان کی اہلیہ پر بھی پابندیاں عائد

امریکہ : (ویب ڈیسک) امریکہ نے روسی فوجی سربراہوں اور بیلاروسی صدر اور ان کی اہلیہ پر پابندیاں عائد کردیں۔
امریکہ نے روسی فوجی سربراہوں اور ایسے افراد کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں جن پر امریکا کا الزام ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں۔
ساتھ ہی ماسکو کے قریبی حلیف بیلاروسی صدر الیکسانڈر لوکاشینکو اور ان کی اہلیہ کو بھی پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے روسی نیشنل گارڈ کے سربراہ، نائب وزیر دفاع اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی سکیورٹی کونسل کے ایک رکن پر یہ نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ کئی دیگر افراد کو بھی پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے متعدد روسی اداروں اور شخصیات کو پابندیوں کا سامنا ہے۔ کئی کاروباری اداروں نے روس میں اپنا بزنس بھی معطل کر دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain