کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے 53 پیسے مہنگا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر 53 پیسے اضافے سے 180 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوا۔ چند دنوں سے ڈالر کے ریٹ میں مسلسل بڑھوتری دیکھنے میں آ رہی ہے، گذشتہ روز ڈالر 63 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 179 روپے 44 پیسے سے بڑھ کر 180 روپے 7 پیسے ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے نیک شگون نہیں، پاکستان پر واجب الادا قرضوں کا بوجھ مزید بڑھے گا تو دوسری جانب ادائیگیوں کے توازن میں خسارے کا بھی خدشہ ہے۔