تازہ تر ین

عالمی ثالثی عدالت کا روس پر فیفا کی پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

سوئزرلینڈ: (ویب ڈیسک) کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد فیفا کی جانب سے ورلڈکپ 2022 میں روسی فٹبال ٹیم پر پلے آف مرحلے میں عائد کی گئی پابندی کو معطل کرنے سے انکار کردیا۔
عدالت نے فیفا کی روسی ٹیموں اور کلبز کی عالمی مقابلوں میں شرکت پر پابندی کو برقرار رکھا ہے تاہم قانونی پنیادوں پر فیصلہ کرنا تاحال ابھی باقی ہے۔
روس کی فٹ بال یونین نے معطلی کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کی تھی جبکہ روس کی قومی فٹبال ٹیم نے 24 مارچ کو قطر 2022 ورلڈکپ کے پلے آف مرحلے کے لیے پولینڈ کے ساتھ کھیلنا تھا۔
دوسری جانب روس جون کے اوائل میں بین الاقوامی کھیلوں کے دوسرے راؤنڈ سے پہلے فیفا کی پابندی کو ختم کر سکتا ہے، اگر عدالت کا فیصلہ روس کے حق میں آتا ہے تو فیفا کو پولینڈ کے ساتھ روس کا میچ منعقد کروانا پڑے گی۔
یاد رہے کہ یوکرین میں جنگی کارروائیوں کے بعد فیفا نے بھی روس پر فٹبال کے عالمی ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی عائد کردی تھی، یوئیفا نے روسی توانائی کمپنی گیزپروم کے ساتھ اسپانسر شپ کا معاہدہ بھی منسوخ کردیا ہے، جو 2012 سے جاری تھا جس کی قیمت تقریباً 40 ملین یورو فی سیزن تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain