تازہ تر ین

عدم اعتماد: اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک آج، اتحادیوں سے متعلق فیصلہ ہوگا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک آج شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہوگی جس میں آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، اختر مینگل اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس میں عدم اعتماد سے متعلق حتمی فیصلے ہوں گے، اجلاس میں اتحادیوں سے متعلق اپوزیشن حتمی فیصلے کریں گے۔
اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ ہائوس پر بولے جانے والے دھاوے سے متعلق مشاورت ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain