تازہ تر ین

وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی جاسوسی کرنے پرہسپانوی خفیہ ایجنسی کی سربراہ برطرف

سپین کی حکومت نے وزیراعظم اور وزرا سمیت کئی اہم سیاستدانوں کے فون کی جاسوسی پر ملکی خفیہ ایجنسی کی خاتون سربراہ پاز ایسٹیبن کو عہدے سے برطرف کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کی خفیہ ایجنسی نیشنل انٹیلی جنس سینٹر (سی این آئی) پر وزیراعظم، وزیردفاع اور دیگر سیاستدانوں کے فون کی پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کا الزام ہے۔

گزشتہ ماہ کینیڈا میں قائم انٹرنیٹ اور سائبر سکیورٹی کے نگران ادارے سٹیزن لیب نے انکشاف کیا تھا کہ کاتالونیہ کے 60 علیحدگی پسند رہنماؤں اور ان کے خاندان کے افراد  کی اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی ‘این ایس او’ کی جانب سے بنائے گئے جاسوسی سافٹ ویئر ‘پیگاسس‘ کے ذریعے جاسوسی کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain