تازہ تر ین

چین؛ صوبہ ہونان میں شدید سیلاب کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک، 3 لاپتہ

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں شدید بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب سے 10 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی چین کے صوبے ہونان کے حکام کا کہنا تھا کہ شدید سیلاب کے نتیجے میں علاقے سےتین افراد لاپتہ ہیں جبکہ 2 ہزار 700 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی موسلا داھار بارش اور طوفانوں نے صوبے کوتہس نہس کر کے رکھ دیا ہے۔
صوبے کے کچھ نگراں اسٹیشن کے مطابق ہونان میں ہونے والی یہ بارش تاریخ مین اب تک کی سب سے زیادہ بارش ہے۔ تاہم، ان کی جانب سے بارش کی مقدار نہیں بتائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق موسلا دھار بارش کے نتیجے میں دیہی علاقوں میں رہنے والے 18 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 2 ہزار 700 مکانات سے زیادہ کو نقصان پہنچا۔ ان مکانات میں سے کچھ مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
گوانگشی کے علاقے میں تودہ گِرنے سے ایک قصبے کے کچھ حصے متاثر ہوئے۔
ریسکیو اہلکار کی جانب سے شِن فینگ کے علاقے میں بچ جانے والوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ عملے کو کئی دنوں کی بارشوں کی وجہ سے سطح کے چکنا ہوجانے کے سبب مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تودہ گرنے کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک خاتون کو بچا لیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain