تازہ تر ین

راولپنڈی میں ناخلف بیٹے نے والدین پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ناخلف بیٹے نے گھریلو چپقلش اور بیوی سے جھگڑا کرنے سے روکنے پر والدین کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
والدین کو آگ لگانے کا اندوہناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے اشرف کالونی میں پیش آیا جہاں ایک ناخلف بیٹے نے والدین کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، متاثرہ والدین کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ڈاکٹروں نے دونوں کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔
پولیس نے والدین کو آگ لگانے والے بدبخت بیٹے وسیم احمد کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ دوسرے بیٹے احسن شہزاد کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔
مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میں گھر کی بالائی منزل پر کمرے میں تھا جبکہ والد شبیر احمد، اور والدہ رفعت بی بی اور بڑا بھائی محمد وسیم جسکا والدین سے جھگڑا ہوا تھا نچلی منزل پر تھے کہ اچانک شور کی آوازیں آنے لگیں۔ مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میں شور کی آواز سن کر نیچے پہنچا تو بڑا بھائی مجھے دیکھ کر بھاگ گیا جب کمرے میں دیکھا تو والدین آگ میں جل رہے تھے۔
متن میں لکھا گیا ہے کہ والدین کی آوازیں سن کر اہل محلہ گھر میں داخل ہوئے اور بستروں کی مدد سے آگ بچھانے کی کوشش اور ساتھ ہی ساتھ ریسکیو 1122 کو واقعے سے متعلق مطلع بھی کیا، جنہوں نے وقوعہ پہنچ کر متاثرین کو اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ دونوں کے جسم 70 سے 80 فیصد جھلس چکے ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے تاہم زخمی والدین کا علاج جاری ہے۔
چھوٹے بھائی کا کہنا تھا کہ میرے بڑے بھائی نے جھگڑے اور اپنی بیوی کی جانب سے بچوں کو لیکر مہکے لے جانے کے تنازع پر والدین کو قتل کرنے کی نیت سے تیل چھڑک کا آگ لگائی اور پھر وہاں سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے سی پی او راولپنڈی کی ہدایات پر ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے چھاپے مارے اور ہیومن انٹیلجنس و ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلایے کہ ملزم محمد وسیم موٹر وائیڈنگ کا کام کرتا ہے جس کی شادی کی مری کی رہائشی خاتون سے ہوئی تھی، خاتون سے وسیم کی چار بیٹیاں ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اکثر اہلیہ سے جھگڑا کرتا رہتا جسکو والدین خصوصاً والد منع کرتے تھے، بدھ کو بھی ملزم نے اہلیہ سے جھگڑا کیا تو اسکی اہلیہ بچیوں کو لیکر مہکے چلی گئی جس کے بعد ملزم نے والدین پر ظلم ڈھا دیا۔
سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ روح فرسا واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے اور ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain