تازہ تر ین

بجٹ سے پہلے بڑی مشاورت، زرداری کا عشائیہ، اتحادیوں کا وزیراعظم پر اظہار اعتماد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومتی جماعتوں کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ دیا، تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا، ملک کو مل کر تمام قسم کے بحرانوں سے نکالنے پر اتفاق کیا گیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومتی جماعتوں کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، عشائیہ میں قومی حکومت کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا، حکومتی سیاسی جماعتوں کے تمام رہنماؤں نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
عشائیے میں شریک حکومتی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے ملک کو مل کر تمام قسم کے بحرانوں سے نکالنے پر اتفاق کیا، عشائیے کے موقع پر بجٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعظم کو مشورے بھی دئیے جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے عشائیے میں شرکت نہیں کی۔
آصف زرداری کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، چودھری شجاعت حسین، خالد مقبول صدیقی ودیگر شریک ہوئے، شاہ زین بگٹی، خالد مگسی، اسلم بھوتانی، آغا حسن بلوچ، ایمل ولی خان و دیگر بھی عشائیے میں موجود تھے، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر، قمر زمان کائرہ، چودھری منظور ودیگر بھی شریک تھے، غفور حیدری، فیصل سبزواری، چودھری یاسین، چودھری سالک حسین، اسرار ترین، سردار ایاز صادق، رانا ثنااللہ و دیگر بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain