تازہ تر ین

بٹ کوائن کی قدر 18 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور: (ویب ڈیسک) بٹ کوائن کی قدر 18 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ایک بٹ کوائن کی قیمت 13 جون کو گھٹ کر 24 ہزار ڈالرز سے بھی نیچے چلی گئی جو دسمبر 2020 کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔
اس وقت بٹ کوائن کا ایک یونٹ 12 فیصد کمی کے ساتھ 23 ہزار 619 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی سے کرپٹو مارکیٹ کو 200 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوا۔
اس نقصان کے بعد مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ فروری 2021 کے بعد پہلی بار ایک ٹریلین ڈالرز کی حد تک پہنچ گیا جو نومبر 2021 میں 3 ٹریلین ڈالرز سے زیادہ تھا۔
امریکا میں افراط زر کی شرح میں اضافے اور یو ایس فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں ہفتے شرح سوچ میں اضافےکے امکان کے باعث بٹ کوائن کی قدر میں نمایاں کمی آئی۔
دوسری جانب کرپٹو کرنسی اتھیریم کی قدر میں 20 فیصد کمی آئی اور وہ جنوری 2021 کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد ایک یونٹ 1189 ڈالرز کا ہوگیا۔
ماہرین کے مطابق اس وقت کرپٹو کرنسیوں کی قدر کا انحصار امریکی پالیسیوں پر ہے، ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ بٹ کوائن کی قدر میں مزید کمی آسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار کرپٹو کرنسی کو اس طرح کے حالات کا سامنا ہوا ہے اور عندیہ ملتا ہے کہ سرمایہ کاروں کے اندر کتنا خوف موجود ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain