تازہ تر ین

فیصل آباد: حکومتی دعووں اور احکامات کے باوجود لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، حکومتی دعووں اور احکامات کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
فیصل آباد اور گرد و نواح میں لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہو گیا۔ شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے سبب معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔
شہری کہتے ہیں کہ حکومت کے دعووں کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، مہنگائی میں بجلی کے متبادل ذرائع خریدنا ناممکن ہو چکا ہے۔ یو پی ایس اور سولر پلیٹس مزید مہنگی ہوچکی ہیں۔ حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain