تازہ تر ین

ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ: قومی ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہ ہوسکے

لاہور: (ویب ڈیسک) ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی سائیکلنگ ٹیم کو بھارت کی جانب سے تاحال ویزے جاری نہ ہوسکے۔
ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپین شپ 18 تا 22 جون دہلی میں ہوگی، چیمپئن شپ میں 42 ممالک کے سائیکلسٹ ان ایکشن ہونگے، پاکستان ٹیم نے 15جون کو بھارت روانہ ہونا تھا۔
معظم خان نے کہا ہے کہ ہماری فیڈریشن کے عہدیدار اسلام آباد میں موجود ہیں، سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ویزے مل گئے تو فوری بھارت روانہ ہونگے، ہماری کوشش تھی کہ کھلاڑی ووڈن ٹریک پر ٹریننگ کریں، امید ہے ہماری ٹیم کو ایک سے دو دن میں ویزہ مل جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain