برمنگھم: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ٹیم نے برمنگھم ویمن ڈبلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سمی فائنل میں جگہ بنالی۔
گراس کورٹ کلاسک میں ثانیہ مرزا اور جمہوریہ چیک کی لیوسی ہرادیکا کا کوارٹر فائنل میں انگلش حریف جوڑی سے جوڑ پڑا، بھارتی ٹینس سٹار کی ٹیم نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلا سیٹ چھ، تین سے جیت کر جوش و جذبہ بلند کیا۔
اسی جاندار پرفارمنس کو جاری رکھتے ہوئے دوسرے سیٹ میں چھ، دو کی کامیابی سمیٹی، سٹریٹ سیٹس کی اس جیت سے ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی کھلاڑی لیوسی ہرادیکا نے فائنل فور میں جگہ بنالی۔