لاہور: (ویب ڈیسک) ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔
سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن معظم خان کے مطابق ویزے جاری ہونے کے بعد پاکستان سائیکلنگ ٹیم جمعہ کو واہگہ کے راستے بھارت کے لئے روانہ ہو گی۔
معظم خان کے مطابق قومی دستے کے 8 افراد کو بھارت کے ویزے جارئ کیے گئے، پاکستان سائیکلنگ ٹیم نے دہلی میں منعقدہ ایشین سائیکلنگ چیمپئین شپ میں حصہ لینا ہے۔





































