تازہ تر ین

آزاد کشمیر، 1 کھرب 63 ارب 70 کروڑ کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کے نئے مالی سال سال 2022-23 کا ایک کھرب 63 ارب 70 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کیلئے 15فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
بجٹ وزیر خزانہ عبد الماجد خان نے پیش کیا، بجٹ میں 1 کھرب 35 ارب 20 کروڑ روپے غیر ترقیاتی اخراجات جبکہ 28 ارب 50 کروڑ روپے ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کیے گئے ہیں، ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 2 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ عبد الماجد خان نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کیلئے 15فیصد اضافہ کی بھی تجویز ہے، ترقیاتی بجٹ میں صحت عامہ کے لیے 1 ارب80 کروڑ، تعلیم کے لئے 2 ارب 17 کروڑ اور مواصلات کے لیے 12ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
نئے مالی سال کے بجٹ میں فزیکل پلاننگ وہاﺅسنگ کے لئے 3 ارب 30 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے، ریلیف و بحالیات کے لیے 1 ارب 14 کروڑ 91 لاکھ ، پنشن کے لیے 26 ارب، تعلقات عامہ کے لیے 23 کروڑ 17 لاکھ اور عدلیہ کے لیے 2 ارب 12 کروڑ 28 لاکھ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ میں داخلہ 7 ارب 25 کروڑ 8 لاکھ، جیل خانہ جات 25 کروڑ 1 لاکھ، شہری دفاع 30 کروڑ 38 لاکھ اور آرمڈ سروسز بورڈ کو 8 کروڑ 50 لاکھ ملیں گے، کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے لیے 4 ارب 57 کروڑ، تعلیم کے لیے 3 ارب 23 کروڑ اور صحت عامہ کے لیے 11 ارب 87 کروڑ 34 لاکھ مختص کیے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ کے مطابق سپورٹس یوتھ کلچر اینڈ ٹرانسپورٹ کو13کروڑ، مذہبی امور 21 کروڑ، سماجی بہبود و ترقی نسواں 61 کروڑ اور زراعت کو 85 کروڑ ملیں گے۔
سالانہ بجٹ میں امور حیوانات 78 کروڑ، خوراک 30 کروڑ، ریاستی تجارت 3 ارب 70 کروڑ اور جنگلات کے لیے 1 ارب 43 کروڑ مختص، برقیات 9 ارب 42 کروڑ، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی 70 کروڑ اور انڈسٹریز کے لیے 24 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain