اسلام آباد : (ویب ڈیسک) سندھ اور پنجاب میں آج موسم شدید گرم رہے گا، کشمیرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بہاولپور اور ڈی جی خان میں درجہ حرارت 44، لاہور میں 43 تک جانے کی پیشگوئی ہے۔
سندھ میں موہنجو دوڑو میں 47، مٹھی اور نوابشاہ میں پارہ 44 کو چھونے کی توقع ہے۔ سندھ کے ساحلی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔






































