تازہ تر ین

کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر، بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

کراچی: (ویب ڈیسک) نیپرا نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
نیپرا نے عید سے قبل کراچی کے شہریوں پر بجلی گرادی، 9 روپے 66 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا۔ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 11روپے34 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی تاہم نیپبرا نے سماعت کے دوران 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain