Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    میری جان کو خطرہ ہے، اسی لیے بلٹ پروف گاڑی لی: رمیز راجہ

    By Khabrain Newsجولائی 4, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، اس لحاظ سے بلٹ پروف گاڑی رکھنا پڑی، مجھے ایک پیسہ نہیں ملتا، میری اہلیہ میرے ساتھ کسی دورے پر نہیں گئیں۔
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ سکیورٹی اہلکاروں کے معاملے کا نوٹس لے لیا، کمیٹی ارکان نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں سکیورٹی اہلکاروں کے بارے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ کمیٹی میں پاکستان سپورٹس بورڈ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی رہائش کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ نے ان سیکیورٹی اہلکاروں کو درد سر قرار دیا۔
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے سامنے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئر مین نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں کوئی مالی بے ضابطگی نہیں، سب اچھا ہے، فرنچائزز کے ساتھ جلد میٹنگ ہے، ایونٹ جب شروع ہوا تو فنانشل ماڈل ٹھیک نہیں تھا، فنانشل ماڈل میں خرچے اور نقصان زیادہ تھا، اب 95 فیصد منافع فرنچائزز کو جاتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی فرنچائزز اور مالکان کے درمیان مالی مسائل پر لڑائیاں ہوئیں۔ کشمیر پریمیئر لیگ نے اپنی مالی رپورٹ کلئیر کی جس پر این او سی دے دیا ہے۔
    رمیز راجہ نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے، اس لحاظ سے گاڑی رکھنا پڑی، مجھے ایک پیسہ نہیں ملتا، میری اہلیہ میرے ساتھ کسی دورے پر نہیں گئیں۔
    اسی دوران چیئر مین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ رمیزراجہ ہماری بھابھی کو دورے پر نہیں لے کر جاتے، یہ تو غلط بات ہے۔
    چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ آپ کی بھابی کو لے جاؤں تو کمیٹی والے میری کلاس لے لیں گے۔
    اس دوران رکن کمیٹی مہرین بھٹو نے پوچھا کہ رمیز راجہ اپنی مراعات بتائیں، اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ میری تنخواہ صفر ہے، چیئرمین پی سی بی کی جب آفر ہوئی تو گھر میں ووٹنگ لی، پی سی بی چیئرمین کی تنخواہ کچھ نہیں لیکن گالیاں بہت ہیں، میرے بچوں نے کہا میں پاگل ہو جاؤں گا، پی سی بی میں کم سے کم تنخواہ 20 ہزار تھی جو میں نے 5 ہزار بڑھائی، میں نے پی سی بی سے ابھی تک انٹرٹینمنٹ الاؤنس نہیں لیا، بطور پی سی بی چیئرمین دوروں کے لیے 3 ماہ میں صرف ڈھائی لاکھ استعمال کیےہیں، مجھے میڈیکل الاؤنس کی ضرورت نہیں، اب بھی دوڑتا ہوں، مجھے کچھ مراعات ملتی ہی نہیں تو کیا پی سی بی کو واپس کروں گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی

      رضااللہ ٹیسٹ ڈیبیو پر 4 سے زائد چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

      امام، رضوان کو بڑا جھٹکا، پریذیڈنٹ ٹرافی میں کھیلنے کی اجازت نہ ملی

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.