کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 38 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 204 روپے 56 پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 94 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں منگل کو ریال کی قدر 55.14، اماراتی درہم 56.33، کویتی دینار 674.02، عمانی ریال 537.50 اور بحرینی دینار 548.94 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 207 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
