لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے سفیر عزت ماب ایڈم ٹوگیو کی لاہور میں ملاقات، وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم برادر ملک انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک باہمی مفادات کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔